ابنا: نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر تے ہوئے ترک وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطین کے ساتھ امن کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل قانون سے بالا تر نہیں ہے۔ وزیراعظم رجب طیب اردوان نے مشرق وسطیٰ کے بحران اور ترکی کے ساتھ خراب تعلقات کیلئے اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو مورودالزام ٹھہراتے ہوئے اقوام متحدہ کی رکنیت کیلئے فلسطین کی بھرپور حمایت کا بھی اعلان کیا۔ ........
/169